• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول قائم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا جس میں دن رات عملہ موجود رہے گا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کنٹرول روم کی تینوں شفٹوں کے لئے عملہ نامزد کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر ظفر، ڈاکٹر شاہ نواز، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر ناصر جمال، چیف ٹیکنیشن اصغر خان، ٹیکنیشن مہتد اللہ، جرار، ہیڈ کلاس فور شیر خان، سپروائزر کلاس فور جہانزیب اور راحت شامل ہیں۔
تازہ ترین