کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فور کے دوسرےالمینیٹر میں جمعے کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی سے ہوگا ۔ پشاور زلمی کو کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے10وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے المینیٹر میں کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا دوسرا چانس حاصل کیا۔