• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس اپنی کارکردگی کے ذریعے سازشوں کا جواب دیتے ہیں ،مفتی نعیم

کراچی (پ ر ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مدارس اپنی کارکردگی کے ذریعے سے سازشوں کا جواب دیتے ہیں ،مدارس کا اصل مقصد قاری قرآن بنانا ہے وہ آل کراچی مسابقہ حفظ وآل پاکستان مسابقہ قرأۃِ سبعہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ مسابقہ میں جامعہ بنوریہ سب سے آگے رہا،پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نقد انعام دیئے گئے ۔ مسابقہ حفظ میں شہر بھر کے مدارس کے 17منتخب طلبہ نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن جامعہ بنوریہ کے عبداللہ ناصر اورمدرسہ فرقانیہ کے محمد احمد، دوسری پوزیشن مدرسہ عثمان بن عفوان کے محمد احمد اور تیسری پوزیشن درالعلوم کراچی کورنگی کے عثمان غنی نے حاصل کی۔

تازہ ترین