• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساکنان شہرقائد کے زیراہتمام 26واں عالمی مشاعرہ 22 مارچ کو ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف شاعر ، دانشوراور ماہرتعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہاہےکہ ساکنان شہرقائد کے زیراہتمام 26وا ں عالمی مشاعرہ 22 مارچ رات آٹھ بجے ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد کیا جائے گا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ عالمی مشاعرے میں دنیا بھر کے معروف شعراء شرکت کریں گے جبکہ بھار ت کے نامور شعراء کو بھی عالمی مشاعرے میں مدعو کیاگیا ہے وہ جکراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہاکہ اس بار عالمی مشاعرے میں فیملیز اور نوجوانوںکی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین