• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاہد حسین ، چوہدری شجاعت اور میرا (ڈمیز) آج ”خبرناک“ میں بیٹھک لگائیں گے !!

کراچی (جنگ نیوز) مشاہد حسین ، چوہدری شجاعت اور میرا (ڈمیز) جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں بیٹھک لگائیں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) مشاہد حسین نے کہا کہ میرا جسم ”ن“ کے ساتھ جبکہ روح ق لیگ میں ہے۔ (ڈمی) چوہدری شجاعت نے بتایا کہ جہاں جم نہ ہو خان صاحب وہاں فاتحہ پڑھنے بھی نہیں جاتے۔ ایک سیگمنٹ میں دکھایا جائے گا کہ چوروں نے میرا کے گھر سے کیا کچھ چرایا ہے۔ شوہر کی وجہ سے بدصورت آیا کیوں رکھنا پڑتی ہے، این جی او آنٹیوں کا تماشا یا بغاوت کا اعلان اور جواءکسی کا نہ ہوا۔ اِن تمام موضوعات پر بھی ”خبرناک“ میں دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین