• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کی قاضی محمد اعظم کے انتقال پر تعزیت

کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ماہر قانون دان قاضی محمد اعظم کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم ممتاز پبلشرز قاضی محمد اکبر اور قاضی عبد المجید عابد کے چھوٹے بھائی اور موجودہ سینئر نائب صدر و سابق سیکرٹری جنرل قاضی اسد عابد اور محمد اسلم قاضی جوکہ اے پی این ایس میں سیکرٹری جنرل و سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں کے چچا تھے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور ان کے رفقاء، ساتھی اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین