• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیگوار لینڈ روور کی 44ہزار سے زائد گاڑیاں مارکیٹ سے واپس

لندن ( نیوز ڈیسک ) جیگوار لینڈ روور(جے ایل آر) نے کہا ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقررہ حد سے زیادہ اخراج کے باعث برطانیہ میں اپنی 44000 سے زائد کاریں مارکیٹ سے واپس منگوا رہا ہے۔ ریگولیٹر کو پتہ چلا تھا کہ 10ماڈلز میں تصدیق شدہ اخراج سے زیادہ گرین ہائوس گیس خارج ہو رہی ہے۔ جے ایل آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کار میکر کی جانب سے مرمت کا انتظام کرنے کیلئے کار مالکان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جے ایل آر کو فی الوقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ڈیزل کاروں کیلئے ڈیمانڈ میں مسلسل کمی اور چین میں کاروں کی فروخت میں سست روی شامل ہے۔فرم نے کہا ہے کہ وہ 2016۔2019 کے بعض ایم وائی جیگوار اور لینڈ روور وہیکلز واپس منگوا رہی ہے جس میں دو لیٹر ڈیزل یا پیٹرول کے انجنز نصب کئے گئے ہیں۔متاثرہ وہیکلز میں بعض دو لیٹر 2016 سے 2018لینڈ روور ڈسکوری اور ڈسکوری سپورٹس کاریں ، بعض دو لیٹر رینج روور ایووکیو ، سپورٹ اور ویلر کاریں، جیگوار ای۔پیس ، ایف۔پیس ، ایف۔ٹائپ ، ایکس ای اور ایکس ایف کاریں شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہبعض ماڈلز میں فزیکل مرمت کی ضرورت ہوگی جبکہ بعض میں سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین