• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو و دیگر ہتھیاروں کے ہمراہ پکڑے گئے کرمنلز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن ( نیوز ڈیسک ) سرکاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاقوئوں اور خطرناک ہتھیاروں کے ہمراہ پکڑے جانے والے کرمنلز کی تعداد تقریباً ایک دہائی میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ سال انگلینڈ اور ویلز میں بلیڈز یا دیگر مہلک ہتھیار قبضے میں رکھنے یا ان کے زور پر دھمکی دینے پر 21000سے زائد افراد کو سزائیں دی گئیں یا انتباہ جاری کیا گیا۔ ہر پانچ میں سے ایک ملزمان کی عمر 18سال سے کم تھی۔اعدادوشمار سے مزید ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً دو تہائی کیسز میں ملوث افراد کو فوری طور پر جیل کی سزا نہیں ہوئی۔ تاہم حکومت کا اصرار ہے کہ چاقو یا دیگر مہلک ہتھیار رکھنےپر پکڑے گئے مجرمان کو اب پہلے کی بہ نسبت زیادہ کیسز میں جیل بھیجا جا رہا ہے۔ یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب پولیس اور وزرا چاقو گھونپے جانے کے واقعات میں شدت آنے کے بعد نائف کرائمز کی سطح کم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین