• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے ،فرانسیسی صدر

پیرس (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے برطانوی پارلیمنٹ میں سمجھوتے کے بغیر بریگزٹ کی مخالفت کئے جانے پر کہا ہے کہ اس سمجھوتے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ برطانیہ، نئی مہلت کا خواہاں ہے اور مہلت کی درخواست کا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس سلسلے میں وضاحت کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے29مارچ تک باہر نکلنے کا عمل مکمل کرنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے سمجھوتے کے بغیر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بل کو مسترد کر دیا ہے۔
تازہ ترین