• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر کم سے کم 600سی سی موٹربائیک چلانے کی اجازت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں موٹروے پر مشروط طور پر کم سے کم 600سی سی موٹربائیک چلانے کی اجازت دے دی ہے ،ہفتہ کے روز ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے اس حوالے سے عملدرآمد رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے ، جس کے ساتھ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی اے آئی جی ارم عباسی کے دستخطوں سے جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی منسلک کیا گیا ہے ،موٹر وے پر موٹر بائیک چلانے والے کے لیے سخت شرائط کا پورا کرنا ضروری ہوگا،موٹروے پولیس مطلوبہ معیار اور شرائط پر پورے اترنے والے امیدوار وں کوʼʼمخصوص بائیکرز کارڈ ʼʼجاری گی،اوربائیکرزکو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔
تازہ ترین