• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکر ٹری خزانہ عارف خان کو سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی لگائے جانے کا امکان

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ سیکر ٹری خزانہ عارف خان کو سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی لگا ئے جانے کا امکان ہے ۔ ذ رائع کے مطا بق سی ای او ٹی ڈیپ کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل ہوگیا ،سیکرٹری خزانہ عارف خان نے بھی انٹرویو دیا ہے ۔ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ عارف خان کو سی ای او لگانے کیلئے لابنگ کررہے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ کا نام بطور پینل ممبر شامل تھالیکن وہ امیدوار بھی تھےجس کے باعث سیکرٹری خزانہ انٹرویو پینل سے الگ ہوگئے تھےانٹرویو پینل کے سربراہ مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد تھے،پینل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، خارجہ اور تجارت کے سیکریٹریز شامل تھے،ذرائع کے مطا بق سی ای او ٹی ڈیپ کیلئے تین ناموں کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی،سیکرٹری خزانہ عارف خان 21مارچ کو 60سال کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہوجائیں گے۔
تازہ ترین