کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ آصف زرداری نے بلاول کو آگے کیا ہوا ہے، بلاول کو سمجھا رہا ہوں بازآجائو آصف زرداری سٹے باز ہے، ڈر ہے کہ بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کرے گا کہ میں نے اس کے کپڑے پھاڑے ہیں، لوگ کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، اس لئے اسے معاف کیا، اگر وہ بچ کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاست میں مارا جائے گا،نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے 8سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا،وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا، ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں جہاںمزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔وہ ہفتے کو یہاں کینٹ اسٹیشن پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی،3 ارب روپے آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب روپے منافع کمائیں گے، ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں، ہم اپنی فریٹ ٹرینیں اسی ملک میں ہی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے، لیکن ہم پھر بھی پیچھے رہ گئے ہیں، اگلا مشن ہے کہ پاکستان کچھ امپورٹ نہ کرے کیونکہ جب چیزیں درآمد کی جاتی ہیں تو اس میں کرپشن اور کمیشن ہوتا ہے، ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، ۔