• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چرس پنجاب سمگل کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عظیم اللہ مشوانی نے لاکھو ں روپے مالیت چرس پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سرفراز سکنہ سمندر بستی جھنگ پنجاب پر الزام ہے کہ وہ پشاور سے پنجاب بھاری مقدار میں چرس سمگل کر رہا تھا جس کو تھا نہ چمکنی پولیس نے موٹر وے چوک کے قریب گرفتار کیا اور اُس کے قبضے سے چار کلو چرس برآ ٓمد کر لی، ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کردی جس کو فاضل عدالت نے خارج کردیا۔
تازہ ترین