• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی مقامی عدالت نے اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی ، پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ فقیر آباد پہنچا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم غفار خان سکنہ شیخ محمدی نے دیرینہ دشمنی پر مدعی مقدمہ مقبول شاہ کو تھانے کی حدود افغان کالونی میں فائرنگ کرکے زخمی کیا جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ میں ایف آئی درج کردی گئی ملزم نے گرفتاری سے پہلے ضمانت کی درخواست دی جس کو فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد خارج کردیا۔
تازہ ترین