• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک میت آج دیگر 49 کی سپردگی بدھ تک ہوگی، کیوی حکام

کرائسٹ چرچ (اے ایف پی)کرائسٹ چرچ کی 2مساجد میں شہید ہونےوالوں کے ورثا میتوں کی سپردگی میں تاخیر کے باعث اضطراب کا شکار ہونے لگے، شہدا میں سے پہلی میت آج ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ دیگر 49بدھ تک ورثا کے سپرد کی جائینگی، ورثا کا کہنا ہےکہ واقعہ قتل عام ،اب حکام کیا جاننا چاہتے ہیں، شہدا کی لاشیں 24گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک مساجدمیں ہی پڑی رہیں، سن کر انتہائی تکلیف ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام کاکہنا ہےکہ آج ایک میت ورثا کے حوالے کی جائیگی جبکہ دیگر شہدا کی میتیں بدھ تک اہلخانہ کے حوالے کی جائینگی، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ایک شخص شیخ امجد علی نے میتوں کی حوالگی میں تاخیر پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دہشتگرد واقعہ اور قتل عام تھا، حکام اب اور کیا جاننا چاہتے ہیں، ورثا غم سے نڈھال ہیں اور اب تاخیر کے باعث غصے کا شکار بھی ہورہے ہیں، قتل کی وجوہ سب کے سامنے ہےاب کیوں میتیں حوالے نہیں کی جارہیں؟انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ورثا کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہےکہ شہدا کی لاشیں 24گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک مساجدمیں ہی پڑی رہیں۔

تازہ ترین