• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ خوفناک آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان خا کستر

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں شادی ہال میں شادی کی تقریب میں ہونے والی آتش بازی سے قریبی میکینک کی دکان میں خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ یکہ توت پشاور کی حدود میں شادی ہال میں شادی کی خوشی میں ہونے والی آتش بازی سے قریبی طاہر شاہ میکنگ کی دکان میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان کے اندر خراط مشین اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ظاہر شاہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ان کی مالی مدد کی جائے۔
تازہ ترین