• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرکےسر پر انڈا پھوڑنے والا لڑکا ہیرو بن گیا


آسٹریلین سینیٹر کے سر پر انڈہ مارنے والا لڑکا راتوں رات ہیرو بن گیا ہے، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہیش ٹیگ ’’EggBoyHero‘‘کے تحت اُس کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں سینیٹر کے سر پر انڈا پھوڑنے والے لڑکے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک آرٹسٹ نے اس کی پینٹنگ شہر کی دیواروں پر بنادی۔

صرف یہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ میں تو کمسن لڑکے کی مدد کرنے کے لیے عوام نے فنڈز جمع کرنا بھی شروع کردیئے، جبکہ انڈا پھوڑنے والے لڑکے کی تصویر والی شرٹس بھی مارکیٹ میں آگئی ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک تقریب کے دوران آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملےکاذمہ دار نیوزی لینڈ کے مسلم مہاجرین کو ٹھہرایاتھا۔

 اس دوران سینیٹر کی پشت پر کھڑے ایک نوجوان نے فریزر کے سر پر انڈادے مارا تھا۔

تازہ ترین