نیب نے آشیانہ کیس میں بھی شہباز شریف کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔
دائراپیل میں کہا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سپریم کورٹ نیب مقدمات میں ضمانت کا معیار مقرر کر چکی ہے۔
اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی معیار کے برعکس فیصلہ دیا، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کیس میں مرکزی ملزمان ہیں، نیب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔
نیب نے رمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی ضمانت پہلےہی چیلنج کر رکھی ہے۔