• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ: پاکستانی وفد برمنگھم پہنچ گیا

آئی ایس ایف کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے برمنگھم پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ لیژر لیگز پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان، سید اسحق شاہ، ڈپٹی سی او، زیب خان، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدور عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر بھی ہیں۔

پاکستانی وفد 19 مارچ سے شروع ہونے والے آئی ایس ایف ورلڈ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ کانفرنس میں انٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ کے روڈ میپ اور آئندہ 12ماہ میں ہونے والی سکس اے سائیڈ سرگرمیوں پرمندوبین کی تجاویز کی روشنی میں بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لیثررلیگز (پاکستان) انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن سے منسلک ہے۔50 سے زائد ممالک کے100سے زیادہ نمائندے منی فٹ بال انٹرنیشنل فیڈریشن کے ورلڈ کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

کانفرنس کے ٹاپ ایجنڈے میں اکتوبر میں ہونے والا دوسرا سوکا ورلڈ کپ کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ اورانتظامات کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔

دریں اثناء گذشتہ سال انٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ جو پرتگال کے شہر لسبن میں منعقد کیا گیا تھا اسکا بھی بھرپورجائزہ لیا جائے گا۔ شاہ زیب ٹرنک والا جو آئی ایس ایف کے نائب صدر ہیں، انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کی اہم طاقت تصورکئے جاتے ہیں اور تمام فیصلوں میں ان کی رائے اہمیت کی حامل ہوگی۔

شاہزیب ٹرنک والا نے روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ سال آئی ایس ایف کا قیام عمل میںلایا گیا تھا اس قلیل عرصہ میں ہم نے بہت کچھ حاصل کیا جس کی وجہ سے ہم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلی گئی ہیںجس پر پورا اترنے کیلئے کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے آنے والی تجاویز پرسنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

اسمال سائیڈڈ فٹبال ہر براعظم کے ممالک کو یکجا کرنے کابہترین ذریعہ بن سکتی ہے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں۔حالیہ دنوں میں درجنوں ممالک آئی ایس ایف میں شامل ہو چکے ہیں کیونکہ اس کی تشکیل کا ابتدائی اعلان فروری 2018 میں کیا گیا تھا۔

میکسیکو جس نے اسی ہفتے شمولیت کی ہے ۔پہلی مرتبہ برمنگھم میں کانفرنس کا حصہ ہوگا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ایس ایف کے ممبرممالک کیلئے یہ کانفرنس مل بیٹھ کر ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔شاہزیب ٹرنک والا نے زور دے کر کہا کہ آئی ایس ایف 2018کے آغاز سے مقامی ایسوسی ایشن کے زریعے ہر براعظم میں 20لاکھ سے زائد فٹبالرز جلداسمال سائیڈڈ فٹبال کا حصہ بن جائیں گے۔

تازہ ترین