• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کے قریب فائرنگ 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاو ر میں الگ الگ مقامات پر 3افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ قاتلانہ حملوں میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے قریب بازید خیل بڈھ بیر کے ثمین شاہ نے دشمنی کا انتقام لینے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2افراد بخشو پل پشاو رکے ملک واجد علی خان ولد بختیار خان اور ظہور علی ولد علی خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر اسے گرفتار کر لیا ۔پشاور کے نواحی علاقہ میں ایک شخص کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس کی لاش میرہ کچوڑی کے علاقہ میں نہر میں پھینک دی مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
تازہ ترین