• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے لوگ بدعنوان عناصر کو سزا ملنے کے انتظار میں ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر)سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی و کشمیری عوام اب اس انتظار میں ہیں کہ ماضی میں جن حکمرانوں نے غریبوں کا استحصال کیا اور ورکروں، کسانوں کا خون چوسا، عدالتوں میں ان کے کیس چل رہے ہیں عدالتوں سے انہیں کب سزاملے گی۔ ماضی میں ایسے افراد نے قومی خزانوں اور بینکوں سے پیسہ لے کر بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں خریدیں، کیس ثابت ہونے پر ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے بلکہ ملک سے دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جانی چاہئیں، تاکہ آئندہ کوئی شخص اسطرح ملک سے پیسہ باہر منتقل نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں دنیا بھر کے وسائل موجود ہیں مگر کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ جس سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، سعید مغل نے کہا کہ شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین