• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین وزیر اعظم کا انٹرنیٹ سےانتہا پسند مواد ہٹانے کا مطالبہ

میلبرن(ایجنسیاں)آسٹریلین وزیر اعظم نے انٹرنیٹ سےانتہا پسند مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد کو حاصل بے لگام جگہ ختم کی جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جی20 سربراہ اجلاس کے میزبان جاپانی وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی نوعیت کے دہشت گرد انٹرنیٹ کو بطور ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں، ٹیکنالوجی فرمز کو انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا جائے۔آسٹریلین وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جی 20ممالک سے انتہا پسندی پر مبنی مواد سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین