• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ڈینگی کےپہلےکیس کی تصدیق،انسداد کیلئے مہم تیز کردی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب میں ڈینگی مچھر بےقابو ہو گیا ہے، محکمہ صحت نےلاہور میں ڈینگی کےپہلےکیس کی تصدیق کردی ہے مین بازار ہنجروال کی 14 سالہ لائبہ دختر نذیر احمد کو میڈیکل یونٹ ون ہسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا،جس کے بعد ملتان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی سے بچائو کیلئے مہم تیز کردی گئی ہے،دریں اثنا رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 20 مارچ تک ضلع ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں391 مریض لائے گئے، کسی ایک مریض میں بھی مرض کی تصدیق نہیں ہوئی۔
تازہ ترین