• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریب کی نماز جنازہ ادا، میت اگلے ہفتے پاکستان لائی جائیگی

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے میں شہید ہونے والے سید اریب احمد کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کر دی گئی ،میت اگلے ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سید اریب احمد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے اور وہ نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر تھے۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک بھی نمازجنازہ میں شریک تھے، انہوں نے بتایا کہ شہید اریب کا جسد خاکی منگل تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

عبدالمالک کا کہنا تھا کہ سانحہ میں جاں بحق 9 میں سے 7 پاکستانیوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ، نعیم رشید اور طلحہ رشید کی میتیں بھی آج ورثاء کے سپرد کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈکی مساجد میں فائرنگ سے شہید 9میں سے 8 پاکستانی شہداءکی تدفین نیوزی لینڈمیں کی جائے گی۔

تازہ ترین