• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس خان

ساتھیو! کسی دریا کی لمبائی کا اندازہ لگانا ایک مشکل کام ہے، جس میں بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جیسے دریا کہاں سے شروع ہوتا ہے،کتنا چوڑا ہے ، اس کے آغاز سے سمندر تک گرنے میں کتنا فاصلہ ہے ، دریا کی گہرائی وغیرہ، اسی وجہ سے دریا کی لمبائی کا حساب ہمیشہ اندازوں میں لگایا جاتا ہے۔آج ہم آپ کو کچھ دریاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

دریائے سندھ

ہمارے ملک پاکستان میں بہنے والا سب سے لمبا دریا، دریائے سندھ دینا کا 19 واں لمبا دریا ہے جوبھارت، کشمیر، چین اور پھر سارے پاکستان سے ہوتا ہوا کراچی سمندر میں جا ملتا ہے۔

دریائے ایمازون

روائتی طور پر دریائے نیل کو دنیا کا طویل ترین دریا مانا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں نئی تحقیق کے مطابق دریائے ایمازون کو دینا کا طویل ترین دریا قرار دیا گیا ہے۔

دریائے ایمازون کی کل لمبائی6992 کلومیٹر ہے ،جس میں سے پانی کا اخراج 209000ایم 3/سیکنڈ ہے دریا سات ملکوں (برازیل،پیرو، بولیویا، کولمبیا،ایکوڈور، وینزویلا،گوانا) میں سے گزرتا ہوا بحراوقیانوس میں شامل ہو جاتا ہے۔

دریائے نیل

دو دریاوں(دریائے ابیض ،دریائے نیل ازرق) کے سنگم سے بنے والا دریاہےیہ دونوں دریا سوڈان کے دارلحکومت خرطوم میں ملتے ہیں، جہاں سے دریائے نیل کا سفر شروع ہوتا ہے 11 ملکوں (ایتھوپیا، اریٹریا، سوڈان، یوگینڈا،تنزانیا،کنیا، روانڈا،بروندی، مصر،کانگو،ساوتھ سوڈان) سے گزرتا ہوا بحرہ روم میں جا گرتا ہے۔

دریائے نیل کی لمبائی 6853 کلومیٹراور پانی کا اخراج 2800 ایم3فی سیکنڈ ہے۔

دریائے ینگتزی

ہ دریا اشیا کا پہلا اور دنیا کا تیسرا لمبا ترین دریا ہے جو چین میں بہتا ہے۔اس کی کل لمبائی6300 کلو میٹر ہے اور پانی کا اخراج31900 ایم 3 فی سیکنڈ ہے جو اسے پانی کے اخراج کے حساب سے دنیا کا چھٹا بڑا دریا کہا جاتا ہے۔

دریائے جیفرسن

6275 کلومیٹر لمبا دریائے جیفرسن امریکہ کا سب سے بڑا دریا ہے، جس کا 98.5 فیصد حصہ امریکہ اورباقی کینڈا میں بہتا ہے۔

دریائے جیفرسن سے پانی کا اخراج 16200 ایم 3 فی سیکنڈ ہے جو گلف آف میکسیکو میں گرتا ہے اور سمندر بن جاتا ہے۔

دریائے ینی سی

ارکٹیک اوقیانوس میں گرنے والا سب سے بڑا دریا جس کی کل لمبائی 5539 کلومیٹر ہے جو دو ملکوں روس 97 فیصد اور منگولیا 2.9 سے گزرتا ہوا کارا کے سمندر میں جا گرتا ہے

دریا سے پانی اخراج 19600 ایم ۳ فی سیکنڈ ہے اور دریا کی گہرائی تقریبا 24 میٹر ہے

پیلا دریا

اشیا ءکا تیسرا اور دنیا کا 5 واں لمبا دریا، جس کی کل لمبائی 5464 کلومیٹر ہے چین میں بہتا ہے دریا سے پانی کا اخراج 2110 ایم ۳ فی سیکنڈ ہے جو بیان ہرماونٹین سے شروع ہوتا ہے اور بوھائی کے سمندر میں جا گرتا ہے۔

تازہ ترین