• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبوں کے 27میں سے 24 ارب ترقیاتی اسکیموں کیلئے مختص کرنیکا انکشاف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا بینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیاہے کہ سی پیک منصوبہ کے 27میں سے 24ارب روپے ڈویلپمنٹ اسکیموں کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں ،کمیٹی نے چیئرپرسن اوگرا کی گیس کے اضافی بلوں بارےبیان کی جانچ پڑتال کیلئے کیبنٹ ڈویژن سے اضافی بلوں کی تفصیلات تحریری طور پر طلب کرنیکا فیصلہ کیا اور 2012-13 کی 110 نامکمل سکیمیں مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لیں، چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی شہزاد ہ محمد بن سلمان کےدورہ پاکستان پر آنیوالے اخراجات کی نامکمل تفصیل پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ اخراجات کی تفصیل وزارت خارجہ امور فراہم کر سکتی ہے ، کیبنٹ سیکرٹریٹ نے 17 گاڑیاں فراہم کی تھیں،چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ادارے کا فرض تھا کہ متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کر کے کمیٹی کو فراہم کرتا ، ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ سیکرٹریٹ نے بتایا کہ وزیراعظم آفس کی 18 ، کیبنٹ ڈویژن کی55 ،انٹیلی جنس بیورو کی19اورایف بی آرکی ایک سمیت 102گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی گئی تھیں جن میں سے24 کی نیلامی ابھی باقی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ سینیٹرز کی 6 برس کی ڈویلپمنٹ سکیمیں2 پروگراموں کے تحت چلی تھیں۔
تازہ ترین