• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس، کئی اہم فیصلے کئے گئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے اکیڈمک کونسل، سٹڈی لیو اور الحاق کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظور دے دی بقیہ ایجنڈہ اگلے ہفتے زیرغور لایا جائے گا۔ سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے لئے نئی ورک لوڈپالیسی کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز ہفتہ وار نو نو گھنٹے، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز چھ چھ گھنٹے فرائض انجام دیں گے، اسی طرح بینولنٹ فنڈ کی زیادہ سے زیادہ حد 960 روپے پر منجمد کر دی گئی، کمرشلائزیشن ٹاسک فورس کی روڈ سائیڈز بارے سفارشات کو منظور کرتے ہوئے کمیٹی کو مزید تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سکول مینجمنٹ کمیٹی کو مالیاتی اور تعلیمی معیارات کی جانچ اور اصلاحی پہلوئوں کو آگے لانے کے لئے مزید مینڈیٹ دیا گیا، 2020ء سے بی اے، بی ایس ایس اور ایم اے ایم ایس سی کو فیز آئوٹ کرنے کی اکیڈمک کونسل کی سفارش پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
تازہ ترین