• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘ہندو کمیونٹی نے ہولی رنگوں سے بھر پور منائی ،پاکستان زندہ باد کے نعرے

پشاور لیڈی رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی ہندو کمیونٹی نے اپنا مذہبی تہوار ہولی خوب جوش و جذبے اور رنگوں سے بھر پور میں منایا ۔ اس حوالے سے راجپوت ویلفئرسوسائٹی کے زیر اہتمام ہولی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مشتاق غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور ن کے لیے خصوصی پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں اقلتیں غیر محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہا ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں اور لوگوں کو جن میں اقلیتی برادری بھی اشامل کو کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی روی کماراور رنجیت سنگھ نے کہا کہ ہم سیاست سے ہٹ کر اقلیتی برادری کے لیے کئی منصوبے مل کر بنا رہے ہیں تاکہ اقلیتوں کو وہ حقوق بھی مل سکیں جو ان کا حق ھے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سکالر شپس پروگرام میں ا قلیتی طلبہ کے لیے بھی ھے جس سے ا نکو فائدہ ہو گا ۔ اس موقع پر پاکستان کے جھنڈے کے رنگوں سے سجا کیک کاٹا گیا ۔ اور پاکستان کا قومی ترانا گایا گیا ۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین