پشاور (خصوصی نامہ نگار) شعبہ بین الاقوامی تعلقات پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا تین روزہ دورہ اسلام آباد مکمل ہوگیا دورہ شعبہ کی سربراہ پروفیسر نسرین غفران اور ڈاکٹر خورشید کی نگرانی میں کیا گیا، طلبہ پارلیمنٹ ہائوس بھی گئے دورے کے دوران پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یردا کول کو شعبہ آئی آر کے دورے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا طلبہ نے روسی اور جنوبی کوریائی سفیروں سے بھی ملاقات کی روسی سفیر نے پشاور یونیورسٹی کے ساتھ روسی زبان اور سکالر زتبادلہ پروگرام اور جنوبی کوریا کے سفیر نے گندھارا سٹڈیز کی ترویج کے سلسلے میں یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ میں دلچسپی ظاہر کی اور طلبہ کو جنوبی کوریا میں روزگار کے حوالے سے بریفنگ کی یقین دہانی کرائی۔