آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر20؍ شوال المکرم 1440 ھ 24؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورملائیشیا کے درمیان گول میز کانفرنس آج اسلام آباد منعقد کی جائے گی۔ جس میں وزیراعظم پاکستان اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں دونوں ممالک کے حکام اورسرمایہ کار شرکت کریں گے۔ جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں ملائیشیا کی کارکمپنی کا علامتی سنگِ بنیاد بھی رکھا جائےگا جس میں پاکستان میں کارمینیوفیکچرنگ کا معاہدہ کیا جائے گا اورشراکت داری کا اعلان چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کریں گے۔

دونوں وزرائے اعظم پاکستان میں آٹو موبیل اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کے گول میز مذاکرے سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس دورے میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات میں اضافے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں