• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسر باز خواتین گھر سے نقدی لیکر فرار،گھرمیں کودنےوالاچورپکڑاگیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)بھیک مانگنے کے بہانے نوسر باز خواتین گھر سے نقدی لیکر فرارہوگئیں۔ تھا نہ شاہ رکن عالم کے علاقے ایکس بلاک کے رہائشی عبدالمالک نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی گھر کی منزل پر سورہاتھا کہ دو خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھر پر آئیں اور والدہ کو کوئی چیز سونگھا کر ایک لاکھ 52ہزار اور پانچ سو سعودی ریال لیکر رفوچکر ہوگئیں جس پر پولیس نے نوسربا زخواتین کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔گھر کی دیوار پھلانگ کر چوری کی نیت سے جانےوالا احسن نامی شخص پکڑا گیا ،پولیس نے گھروالوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین