• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے میچ میں ناکامی کے بعد شاہین اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیاکے مابین یہ 100 واں ون ڈےکھیلا جارہا ہے۔ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

آسٹریلیا نے 63 اور قومی ٹیم نے 32 میچز میں کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے پر عزم ہے۔

سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

ون ڈے سریز میں آسٹریلیا کو 1 صفر سے برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین