• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسئلہ کشمیر کا سب سے بڑا فریق ہے، فاروق حیدر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سب سے بڑا فریق ہے اقوام متحدہ کا ممبر اور ہمارا وکیل ہے۔

کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق حیدر نے کہاہے کہ پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے،کشمیری عوام کو اپنے پیدائشی حق کے لیے بندوق اٹھانے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت حریت قیادت کے خلاف گھیرا تنگ کررہا ہے، میرواعظ عمر فاروق یاسین ملک سمیت دیگر حریت قائدین کے گھروں کی تلاشی اورنظربندی کی مذمت کرتے ہیں۔

فاروق حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر اورایل او سی پر حالات خراب کررہا ہے۔

تازہ ترین