پشاور( کرائم رپورٹر)تھانہ حیات آباد پولیس نے چھ سال اور تھانہ سرقی پولیس نے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے افراد کے اغواء کے مقدمات درج کر لئے ۔امجد ولد عمر خان سکنہ ریگی للمہ شیخ آباد نے اسلا آباد میں قائم کمیشن میں دئیے گئے درخواست میں بتایاکہ اس کا بھائی صدیق جو مدرسہ کا طالب علم رہ چکاتھا درجہ چہارم تک علم حاصل کرنے کے بعد و ہ کارخانو پھاٹک کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں کام کرتاتھا سال 2013 میں ماہ رمضان میں وہ دکان میں موجود تھا جہاں سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے ابھی تک اس کا کوئی سرا غ نہ مل سکا تھانہ حیات آباد پولیس نے کمیشن کی رپورٹ پر صدیق کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاادھر تھانہ شرقی پولیس نے اسلام آباد کمیشن کی ہدایت پر 10مئی 2017ء کو چرگانو چوک میں واقع کمرے سے لاپتہ ہونیوالے نجی انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم شاہ آیاز ولد فضل مولی سکنہ چارسدہ کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔