ہرنائی (اے پی پی) ضلع ہرنائی بابو محلہ رہائشی دو یتیم بہنوں 15سالہ ماہ نور ، 13سالہ فائقہ نے کہاکہ پنجاب میں رشتہ دار کی قید سے پانچ سال بعد فرار ہوکر ہرنائی پہنچیں ہیں ہمیں اپنی ہی چچازاد بہن نے قید ی بناکر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا اور زبردستی کام لیتی رہی، بال کاٹے اور ناک کی ہڈی بھی توڑ دی ، ہم چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر تی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی میں میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔