• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پہلے اردو مرکز کا قیام، اردو زبان کے نفاذ کا مطالبہ

پشاور ( قائع نگار )صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلے اردو مرکز پشاور کا قیام عمل میں لایا گیا اس حوالے سے تحریک نفاذ اردو پاکستا ن کے زیرِنگرانی اُردو مرکز پشاور کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب وشاعر ناصر علی سید نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس وقار خٹک تھے۔تحریک نفاذ اردو پشاور کے صدر عبدالحق اور دیگر مقررین نے تحریک نفاذِ اُردو پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا تحریک نفاذ اردو پاکستا ن فی الفور تمام سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں میں اُردو زبان کا نفاذ چاہتی ہے جگہ جگہ انگش لینگویج سنٹر موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے آج تک بہترین اُردو سیکھنے کا مرکز موجود نہیں تھا آج خوش قسمتی سے تحریک نفاذ اردو پاکستان کی طرف سے بہترین اُردو سیکھنے کے لیے اُردو مرکز پشاور بن چکا ہے اُردو مرکز پشاور کے قیامکا نصب العین نفاذِ اُردو کی راہ ہموار کرنا ہے سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کےلیے بہترین اُردو سکھانے کا آغاز کرچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا اُردو مرکز پشاور میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ماہرین اساتذہ کمپیوٹر کے ذریعے تمام سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو دفتری مراسلت کی تربیت دیں گے ۔مرکز میں اُردو ادب سے وابستہ ماہرین اساتذہ موجود ہیں صدرِ محفل اُردو کے معروف ادیب ناصر علی سید نے تحریک نفاذِ اُردو پاکستان کے کام کو سراہا اور کہا نفاذِ اُردو کا حق ہمیں آئین نے دیا ہے بحیثیت قوم اُردو زبان کا نفاذ لازم ہے مقتدرہ قومی زبان نے دفتری مراسلت کو اُردو میں منتقل کردیا ہے ۔
تازہ ترین