پشاور(لیڈی رپورٹر)نمل یونیورسٹی پشاورکی جانب سے قبائلی طلبا ء کے اچانک اسکالر شپ کے منسوخی اورسکالر شپ پروگرام میں شامل طلباء کوپیپردینے سے روکنے پرطلباء نے وزیراعظم عمران خان اور د یگرمتعلقہ نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیامطالبات نہ ماننے پرنمل یو نیورسٹی کیخلاف صو بہ بھر میں احتجاجی تحر یک چلانے کااعلان کردیا۔گزشتہ روزپشاور پر یس کلب میں طالب علم عبدالودود،اعزاز ا نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے قبائلی طلبہ کیلئے اعلان کردہ سکالرشپ پرداخلہ لینے والے طلبہ کومذکورہ یونیورسٹی کی انتظامیہ یہ کہہ کرامتحان دینے سے روک رہی ہے کہ ایچ ای سی نے تاحال ان طلبہ کی فیسیں ادانہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے اس مسئلے کی وجہ سے سینکڑوں طلباء کا مستقبل داؤ پر ہے۔ ان کاکہناتھاکہ یونیورسٹی انتظامیہ فیس مانگ رہی ہے اتنے کم عرصہ میں فیس جمع کراناہما رے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ قبا ئلی طلبا ء نے ایچ ای سی کی طرف سے جا ر ی شد ہ سکالر شپ کے تحت دا خلہ لیا ہے تا ہم یونیورسٹی انتظامیہ پہلے ہی دن سے 33ہزار رو پے سیکیورٹی کے تحت ہم سے جمع کروایا ۔