پشاور ( وقائع نگار) پشاور قومی جرگہ آج اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالے گی ریلی دوپہر دو بجے سپین جماعت یونیورسٹی روڈ سے شروع ہوگی جس کی قیادت قومی جرگہ کے مشران کریں گے قومی جرگہ کے مشران مولانا امان اللہ حقانی، ، خالد ایوب، عالمگیر خلیل، ارباب حضر حیات ٗ کاشف اعظم، حاجی افضل، مصباح الدین، عطیف الرحمان خلیل، ارباب طاہر، حاجی نواز، طاہر خان کے مطابق بی آر ٹی کو جلداز جلد مکمل کیا جائے بی آرٹی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرکے اصل ذمہ داروں سے ریکوری کرکے انکو عبرتناک سزائیں دی جائے کیپرا اور پراپرٹی کا ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔پشاور بالخصوص یونیورسٹی روڈ پر ڈرینج سسٹم کو درست کیا جائے بی آر ٹی سے منسلک تاجران اور پلازہ مالکان کو ہر قسم کے ٹیکس سے دس سال تک چھوٹ دی جائے ڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے پانی جیسی نعمت پر ظالمانہ ٹیکس ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد عوام کو موجودہ حکومت کے جھوٹے دعووں اور وعدوں کی حقیقت سے عیاں کرنا ہے اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے حکومت نے بی آر ٹی کی آڑ میں نہ صرف پشاور کا حلیہ بگاڑ دیا ہے بلکہ تاجروں کا معاشی قتل کیا ہے ۔