پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور قومی جرگہ کا بی آر ٹی پر تعمیراتی کام میں سست روی کیخلاف سپین جماعت کے سامنے احتجاجی ریلی نکا لی گئی ر یلی میں پشاور کے سیاسی و سماجی کار کنوں کے علاوہ تا جر برادر ی نے بھی شر کت کی ۔مظا ہر ین نے شدید نعرے بازی۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جھوٹے وزراء نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے بار بار بی آر ٹی افتتاحی تاریخ تبدیل کرتی آئی ہے ناقص حکومت کی ناقص بی آر ٹی کے باعث تاجروں کا کاروبار تباہ ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بی آر ٹی کے نام پر شہر کو برباد کر دیا،بی آر ٹی کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کے اعلانات لگانے والوں نے ڈھیر سال سے زائد عرصے میں بھی منصوبہ مکمل نہیں کیاجبکہ منصوبہ عوام کے لئے درد سر بن گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پھو لوں کے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جو کہ اب ملک کی گند ہ تر ین شہر میں شما ر کیا جا تا ہے ۔