• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد


نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میںنیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پرنیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے اعلیٰ جذبے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے ۔

تازہ ترین