• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کے ذریعے تاجروں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے تاجر اور امیرا فراد کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا جبکہ گروہ کی سر غنہ فرار ہوگئی ہے ۔

تاجروں اور امیرافراد کو لوٹنے والے چار رکنی گینگ کی سرغنہ نمرہ فرار ہوگئی، نمرہ نے تین لڑکوں کے ساتھ گروپ بنایا ہواتھا۔

گروپ کی سرغنہ سوشل میڈیا پر امیر افراد اور تاجروں کو تلاش کرتی اور دوستی کر کے مختلف طریقوں سے پیسوں کی ٹرانزکشن کراتی تھی ۔

لڑکی کے ذریعے کاروباری افراد سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کا موبائل فون منگوایا جاتا۔

گروپ کے باقی ساتھی ملزم موبائل مارکیٹ جاکر فون بیچ دیتے تھے ملزمان 2 سال میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین