• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھیڑنے سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیورکا طالبہ پر چاقو سے حملہ

نارروال میں رکشہ ڈرائیور نےنویں جماعت کی طالبہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے لڑکی کو زخمی کردیا۔

نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی سے مل کر 16 سالہ کائنات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے دونوں بازوں کی نسیں کاٹ دیں۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق وہ نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ چند روز قبل بھی اسی رکشہ ڈرائیور نے اس سے بدتمیزی کی تھی۔

لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جب اس نے رکشے والے کوکہا کہ وہ اپنے گھر والوں کو بتادےگی تو ملزمان نے اسے ہاتھ پاؤں کاٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شرو ع کردیئے ۔

تازہ ترین