• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے بعد پشاور میں بھی شوہر نے بیوی کے بال مونڈ دئیے

پشاور( نمائندہ جنگ) لاہور کے بعد پشاور کے نواحی علاقے میں بھی شوہر نے لڑائی کے بعد بیوی کے بال مونڈ دئیے اوررپورٹ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دیدی ۔مسماۃ صالح زوجہ حسین دختر مومین خان سکنہ باڑی کورونہ متھرا نے پولیس کو بتایا کہ چار سال قبل اس کی شادی حسین کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اسکاتین سال کابیٹاہے گزشتہ روز وہ اپنے شوہر کے چچا زاد بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھی جہاں سے گھر واپسی پر شوہر نے اسکی ساتھ لڑائی جھگڑاشروع کردیا اور کہاکہ شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران تمھارے سر سے دوپٹہ گر گیاتھا اس بات پر شوہر نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور آدھی رات کو اسے پکڑ کر اس کے سر سے سارے بال کاٹ دئیے مدعیہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ رپورٹ کرنے کی صورت میں شوہر نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی۔
تازہ ترین