• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود میں صفر اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ شرح سود10 اعشاریہ25 سے بڑھا کر10 اعشاریہ75 فیصد کر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد شرح سود 10.25 سے بڑھ کر 10.75 فیصد ہو گئی ہے۔

پالیسی بیان میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بدستور بلند اور مہنگائی میں اضافے کی شرح برقرار ہے ۔ پائیدار نمو کے لیے مزید پالیسی اقدامات کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین