• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور پولیس نے اتوار کو ہاکس بے کے ساحل پر واقع ہٹ پر کارروائی کرتے ہو ئے 4خواجہ سرا ؤں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ،زیر حراست خواجہ سرا نے الزام عائد کیا کہ ہم اپنے ساتھی کی سالگرہ منا رہے تھے ،پولیس آئی اور رشوت مانگی ہمارے انکار پر شدیدتشدد کے ساتھ حراست میں لےلیا ایس پی کیماڑی ارم اعوان نے بتایا کہ ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والے شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی خواجہ سرا شور شرابے کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہے ہیں تاہم تمام خواجہ سرائوں کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین