کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 33ویں قومی گیمز کی میزبانی کوئٹہ سے واپس لے کر کے پی کے کو دے دی ہے۔ یہ فیصلہ اتوار کو لاہور میں صدر پی او اے لیفٹنینٹ جنرل ( ر) عارف حسن کی سربراہی میں جنرل کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ پی او اے کے سکریٹری خالد محمود کے مطابق فیصلہ کوئٹہ میں تیاری اور گیمز وینیو کی عدم تکمیل کے سبب مجبوری میں کیا گیا ہے۔ بلوچستان کو اگلے گیمز کی میزبانی دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں رواں سال ہونے والے پی او اے کے اگلے چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے انتخابی کمیشن کا بھی اعلان کیا گیا ،جس کا سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) قاضی احسان اللہ ہوں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کا کے پی کے سے انضمام ہوگیا ہے۔