بالی ووڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم ’’ایکس مین‘‘کے سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم’’ایکس مین ڈارک فیونکس‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
ہچ پارکر،سائمن کینبرگ،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں ایک ٹیم کا جھکاؤ برائی کی جانب ہوتا ہے ۔
دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے تاہم اس فلم میں غیر معمولی طاقت کی حامل میوٹنٹ جین گرے کی طاقت سے دنیا کیلئے مشکلات پیدا ہوتی دکھائی دینگی جوپوری دنیا کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فلم میں نامور ہالی ووڈ اداکار جیمز میکوؤے، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلو گر ہوں گے۔
فلم 7جون کو سنیماگھروں میں دھوم مچائے گی۔