• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے‘‘

سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ مزید بڑھاؤ، ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے، اس بم کو پھٹنے سے کون روکے گا؟

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی پر جو بیان دیا وہ بالکل ٹھیک دیا۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم پر بم ڈالنے کی کوشش کی، ہماری فوج نے ان کو بہتر جواب دیا۔

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کے تمام وزراء کو 15 ہزار روپے دے کر ایک کوارٹر میں رکھا جائے، پھر دیکھتے ہیں ایک کوارٹر میں 15 ہزار روپے میں یہ وزراء کیسے گزارا کریں گے۔

تازہ ترین