• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کے ایچ خورشید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے، ڈاکٹر پرویز چوہدری

نیو کاسل (پ ر) کشمیر تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا آزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کی تحریک آزادی اور جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی خدمات تاریخ میں رقم ہوچکی ہیں۔ کے ایچ خورشید نے آزاد کشمیر کے اندر جمہوریت کے استحکام اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کشمیری عوام ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے اندر پہلی دفعہ بحیثیت صدر1960ء میں آزاد کشمیر میں لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرایا اور آزاد کشمیر کے عوام کو عام انتخابات کے ذریعے اپنی حکومت منتخب کرانے کا اختیار دیا گیا، جبکہ اس سے قبل وزارت امور کشمیر آزاد کشمیر میں حکومتوں کو بناتی اور توڑتی تھیں۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کے ایچ خورشید کی یادیں اور جدوجہد ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں کے ایچ خورشید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں۔
تازہ ترین