مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے نیب کے اہلکاروں نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا،چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، اپوزیشن لیڈر کے خلاف انتقامی طور پر کیسز بنائے گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام کو شہنشاہت کی جانب لے جایا جا رہا ہے، شہنشاہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، اُنہیں تخت سے اتر کر زمین پر آنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو جنرل مشرف کے احتساب والے نیب پر نہیں جانا چاہئے۔